آرنلڈ شوازنیگرنے میزبانی چھوڑنے کی وجہ ڈونلڈ ٹرمپ کو قرار دے دیا

آرنلڈ شوازنیگرنے میزبانی چھوڑنے کی وجہ ڈونلڈ ٹرمپ کو قرار دے دیا

05:11 PM, 4 Mar, 2017

کیلیفورنیا: ہالی ووڈ اداکار آرنلڈ شوازنیگرنےامریکی ٹی وی پر چلنے والے رئیلیٹی شو ’’دی سیلیبریٹی اپرینٹس‘‘ کی میزبانی چھوڑتے ہوئے اس کی وجہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو قرار دیا ہے۔

آرنلڈ شوازنیگر پچھلے دو سال سے امریکی ٹی وی چینل این بی سی کے رئیلیٹی شو ’’دی سیلیبریٹی اپرینٹس‘‘ کے میزبان تھے لیکن گزشتہ چند ہفتوں سے انہیں ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا تھا جن کا کہنا تھا کہ اس شو کی ریٹنگ میں کمی کی وجہ آرنلڈ شوارزنیگر ہیں۔

شوارزنیگر کا کہنا ہے کہ انہیں اس شو میں کام کرنے پر کوئی اعتراض نہیں لیکن کیونکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ خود ہی اس کے ایگزیکٹیو پروڈٰوسر بھی ہیں اس لیے پروگرام میں مزید کام نہیں کرناچاہتے۔

مزیدخبریں