ممبئی : بالی ووڈ کے دو نامور اداکاروں کی جوڑی ایشوریا رائے بچن اور ابھیشیک بچن کے درمیان ایک بار پھر سے اختلافات سامنے آرہے ہیں اور اب کی بار اختلاف کی وجہ ان کی بیٹی ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ابھیشیک چاہتے ہیں کہ ان کی بیٹی آرادھیا چائلڈ اسٹار کے طور پر بالی وڈ میں قدم رکھ دے تاکہ اداکاری میں مہارت حاصل کرکے مستقبل کی بڑی اداکارہ بن جائے جبکہ ایشوریا ایسا ہرگز نہیں چاہتیں، ان کا ماننا ہے کہ آرادھیا کو ابھی شوبز کی دنیا سے دور رہنا چاہیئے۔
بیٹی کو شوبز میں لانے یا نہ لانے کی وجہ سے دونوں اداکاروں میں شدید اختلاف پایا جاتا ہے جبکہ اس حوالے سے بچن فیملی کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔واضح رہے کہ ایشوریا اور ابھیشیک کے درمیان ‘اے دل ہے مشکل’ میں ایشوریا کے رنبیر کپور کے ساتھ بولڈ سین کے باعث شدید اختلافات کی خبریں سامنے آئیں تھیں اور اس قبل ایشوریا اور بچن فیملی کے درمیان بھی کئی اختلاف کی خبریں گردش ہوئیں تھیں۔
ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے کے درمیان بیٹی کی وجہ سے اختلافات
ممبئی : بالی ووڈ کے دو نامور اداکاروں کی جوڑی ایشوریا رائے بچن اور ابھیشیک بچن کے درمیان ایک بار پھر سے اختلافات سامنے آرہے ہیں اور اب کی بار اختلاف کی وجہ ان کی بیٹی ہیں۔
04:54 PM, 4 Mar, 2017