پی ایس ایل فائنل دیکھنے کیلئے دلہے نے شادی منسوخ کر دی

04:28 PM, 4 Mar, 2017

اوچ شریف: کرکٹ کے فین کاشف حسین کی سہرا بندی اور دولہن رخصتی کی تاریخ 5 مارچ تھی اور عزیز و اقارب کو شادی کارڈ دینے کے ساتھ ساتھ تمام انتظامات بھی مکمل تھے مگر پی سی بی اور حکومت کی جانب سے لاہور میں پی ایس ایل فائنل کرائے جانے کے اعلان کے بعد ہی دولہے کاشف حسین نے اپنی شادی منسوخ کر دی اور سسرالیوں سمیت عزیز و اقارب کو اپنے فیصلہ سے آگاہ کیا کہ وہ پاکستان سپر لیگ کا فائنل میچ دیکھنے کے بعد ہی شادی کرے گا۔

خاندانی زرائع کے مطابق تمام عزیز و اقارب نے دولہے کی منتیں کیں کہ شادی کے تمام انتظامات مکمل ہیں وہ میچ ٹی وی پر ہی دیکھ لے مگر دولہے نے کسی کی ایک نہیں سُنی۔ دولہے کاشف حسین نے بتایا کہ کافی عرصہ بعد پاکستان میں کرکٹ کی رونق بحال ہو رہی ہے۔

شادی تو بعد میں بھی ہو سکتی ہے اگر پی ایس ایل کا فائنل مس ہو گیا تو زندگی بھر اسے افسوس رہے گا۔ دولہے نے بتایا کہ اس نے 12 ہزار روپیہ والی ٹکٹ بھی لے لی ہے اور وہ میچ دیکھنے کے بعد دوبارہ اپنی شادی کی تاریخ مقرر کرے گا۔

  

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں