فروری کا پاکستان،تصویری جھلکیاں!

فروری کا پاکستان،تصویری جھلکیاں!

لاہور:فروری 2017پاکستان کے لیے اگر چہ کافی غمگین رہا لیکن چند ایسے مواقع بھی تھے جب خوشی سب کے چہروں پر چمک اٹھی ۔
9فروری کو پاکستان سپر لیگ کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب اور معرکے کا پہلا میچ ہوا۔

اسی ہفتے الحمرا میں صوفی میوزک فیسٹول بھی ہو اور تمام صوبوں کے فنکاروں نے رنگ جمایا۔


13فروری کو پاکستان سپریم کورٹ نے ملک بھر میں ویلنٹائن منانے پر پابندی عائد کی۔


اسی روز مال روڈ چئیرنگ کراس پر دردناک دھماکہ ہوا جس میں دو افسروں کیپٹن مبین اور زاہد گوندل نے جام شہادت نوش کیا۔


اس کے کچھ دن بعد کوئٹہ میں بم ڈفیوز کرتے اہلکاروں نے شہادت پائی۔

حیات آباد پشاور میں ججز کی گاڑی پر حملہ ہوا اور کئی لوگ زخمی ہوئے جبکہ ڈرائیور شہید ہوا۔


سندھ میں لعل شہباز قلندر کے مزار پر دھماکہ ہوا اور 90کے قریب ہلاکتیں اور 300سے زائد زخمی ہوئے۔


ان حملوں کے بعد فورسز عمل میں آئیں اور سیکیورٹی انتہائی سخت کر دی گئی ۔ملک بھر سے سینکڑوں شدت پسند اور دہشت گرد پکڑے گئے اور ہلاک کیے گئے۔


سیہون اور دیگر دھماکوں کے بعد افغانستان سے ملحقہ بارڈر طور خم بند کردیا گیا۔


کراچی میں 17امان نامی بین الاقوامی بحری مشقیں اپنے اختتام کو پہنچیں جن میں بحری جنگی تربیت اور دہشت گردی کے خلاف تربیت شامل تھی۔


چارسدہ میں دھماکہ ہوا جو کہ کچہری میں کیا گیا جس میں دو دہشت گردوں کو اسی وقر کارروائی کر کے مارا گیا اور ایک نے خود کو اڑا لیا تھا۔


دہشت گردی کی اس صورتحال کے پیش نظر ملک بھر میں آپریشن ’ردالفساد‘ کا اعلان کیا۔


ملکی تاریخ کے اہم کیس پانامہ کیس کی سماعت مکمل ہوئی اور فیصلہ محفوظ کر لیا گیا۔


پی ایس ایل فائنل لاہور میں کروانے پر غور و خوض کیا گیا۔لیکن دہشت گردی کے سبب کوئی فیصلہ نہیں ہو پارہا تھا۔


پاکستان فیشن ویک کراچی میں 20فروری کو اختتام پذیر ہوا جس میں 22سے زاید ڈئزائنرز نے شرکت کی۔


23فروری کو ڈی ایچ اے زیڈ بلاک میں دھماکہ ہوا اور دس کے قریب شہادتوں سمیت کئی معصوم لوگ زخمی ہوئے۔


پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں کروانے کا فیصلہ کر لیا گیا جس کے بعد قذافی میں تیاریاں عروج پر ہیں۔