لاہور: پاکستان سپر لیگ کا میدان کل سجے گا۔ ٹاکرا ہو گا پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان لیکن اس حوالے سے بالی وڈ فنکاروں کے بعد پی ایس ایل کے بخار میں بھارتی کرکٹرز بھی مبتلا ہو گئے ہیں۔
آل راؤنڈر یوراج سنگھ نے فیصلہ کن معرکے میں پشاور زلمی کی حمایت کا اعلان کر دیا۔ کہتے ہیں شاہد آفریدی کی ٹیم پورے ایونٹ میں اچھا کھیلی اور فائنل میں بھی اچھا کھیل کر ٹائٹل جیتے گی۔
واضح رہے اس سے پہلے بالی وڈ فنکار سونم کپور، نرگس فخری، سنجے کپور اور ادیتیا پنچولی بھی پشاور زلمی کی حمایت کا اعلان کر چکے ہیں۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں