فرانس کے معروف اور لیجنڈری فٹبالر ریمنڈ کوپا چل بسے

12:38 PM, 4 Mar, 2017

فرانس کے معروف اور لیجنڈری فٹبالر ریمنڈ کوپا چل بسے
فرانس کے معروف اور لیجنڈری فٹبالر ریمنڈ کوپا چل بسے

پیرس: فرانس کے لیجنڈ فٹ بال کھلاڑی ریمنڈ کوپا طویل علالت کے بعد پچاسی برس کی عمر میں چل بسے۔ سن 1950 کی دہائی میں کوپا فرانسیسی قومی فٹ بال ٹیم کا نہایت اہم رکن تھے۔

علاوہ ازیں وہ ریال میڈرڈ کلب کا حصہ بھی تھے اور پچاس کی دہائی میں انہوں نے کلب کی طرف سے کھیلتے ہوئے ٹیم کو تین مرتبہ یورپی چیمپئن بنانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

کوپا کے داماد نے ان کے انتقال کی خبر کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ گزشتہ دنوں ہسپتال میں داخل تھے جہاں آج صبح ان کا انتقال ہو گیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں