کراچی، لانڈھی میں گھر کی دیوار گرنے سے بچی جاں بحق، 2بچے زخمی

10:08 AM, 4 Mar, 2017

نیوویب ڈیسک

کراچی: لانڈھی میں مکان کی دیوار گرنے سے ایک بچی جاں بحق جبکہ دو زخمی ہو گئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق ہفتہ کو لانڈھی اسپتال چورنگی کے قریب حادثاتی طور پر مکان کی دیوار گرگئی جس کے ملبے تلے تین بچے دب گئے مقامی افراد نے فوری طور پر دیوار کا ملبہ ہٹاتے ہوئے تینوں زخمی بچوں کو اسپتال منتقل کیا جہاں دوران علاج ایک بچی شہربانو جاں بحق ہوگئی جبکہ سات سالہ بختیار، چودہ سالہ شمشاد کی حالت تسلی بخش ہیں۔

مزیدخبریں