برسلز: یورپی پارلیمنٹ کے اراکین نے قرارداد کے ذریعے یورپی کمیشن سے مطالبہ کر دیا ہے کہ یورپی شہریوں کا امریکا میں ویزا فری داخلہ روکنے کے جواب میں امریکی شہریوں کا یورپ میں ویزا فری داخلہ بھی روکا جائے۔
یہ قرارداد گزشتہ روز پارلیمنٹ کی سول لبرٹیز کمیٹی میں پیش کی گئی جہاں قرارداد پر خفیہ ووٹنگ کی بجائے شو آف ہینڈ کا طریقہ اختیار کیا گیا۔ اراکین پارلیمنٹ کا کہنا تھا کہ امریکہ کو یورپی ممالک کے ساتھ برابری کا سلوک کرنے کا پابند کیا جانا چاہیے۔
اگر وہ یورپی ممالک کو ویزا فری داخلہ نہیں دیتا تو یورپ کو بھی امریکی شہریوں سے یہ سہولت واپس لینی ہو گی۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں