شینزن: وزیر اعظم شہبا زشریف کاکہنا ہے کہ ون بیلٹ ون روڈ صدر شی جن پنگ کا شاندار منصوبہ ہے،دنیا میں امن قائم کئے بغیر ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں ہے ۔ وزیراعظم شہبا زشریف نے چینی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ن بیلٹ ون روڈ صدر شی جن پنگ کا شاندار منصوبہ ہے،دنیا میں امن قائم کئے بغیر ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ سی پیک ون بیلٹ ون روڈ کا حصہ ہے، جس کے تحت پاکستان میں بے پناہ ترقی ہوئی اور منصوبے لگائے گئے جن کا پاکستان کی معاشی ترقی کے ساتھ چولی دامن کا ساتھ ہے۔
انہوں نے کہا کہ صدر شی جن پنگ کا دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے سی پیک کے حوالے سے پاکستان میں بے پناہ سرمایہ کاری کی اور اب سی پیک ایک نئے مرحلے میں داخل ہو رہا ہے، جس میں بی ٹو بی اس کا سب سے اہم جزو ہوگا۔
ْوزیراعظم کا کہنا تھا کہ زراعت میں ہم چین کے تجربات سے مدد حاصل کرنا چاہتے ہیں، چینی کمپنیوں کے ساتھ زراعت کے شعبے میں معاہدے کئے جائیں گے، مجھے پوری امید ہے کہ چینی قیادت ہمارا پورا ساتھ دے گی۔