لاہور: سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کے پاس اختیار نہیں تو استعفیٰ دے کر گھر چلے جانا چاہیے
وی نیوز کو انٹرویو میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ مداخلت کی شکایات ہیں تو شہباز شریف استعفیٰ دے دیں، انھوں نے کہا کہ میرے دور میں اسٹیبلشمنٹ نے دھرنے کرائے، سینیٹ الیکشن چوری ہوئے مگر میں کام کرتا رہا۔
عباسی نے کہا کہ جس ملک میں عدلیہ انصاف نہ کرے اور سیاست کا حصہ بن جائے وہ ملک ترقی نہیں کیا کرتے، ن لیگ کی موجودہ سیاست سے اتفاق نہیں،سیاسی سفر الگ ہونے کے باوجود نواز شریف کے ساتھ ذاتی تعلق قائم رکھنا چاہتا ہوں۔
سابق وزیراعظم نے کہا تین دہائیوں میں پی ٹی آئی حقیقی سیاسی جماعت کے طور پر سامنے آئی، باقی جماعتیں بوقتِ ضرورت بنائی گئیں،میں جانتا ہوں کہ عمران خان کی کیا صلاحیت ہے، پی ٹی آئی کے پاس کسی چیز کا کوئی حل نہیں ہے،’عوام پاکستان‘کے نام سے سیاسی جماعت بنا رہا ہوں ۔