اسلحہ کی نمائش پر پابندی، قانون نافذ کرنے والے ادارے پابندی سے مستثنیٰ 

06:29 PM, 4 Jun, 2024

نیوویب ڈیسک

کراچی :محکمہ داخلہ سندھ نے صوبے بھر میں اسلحہ کی نمائش پر پابندی عائد کر دی۔تاہم قانون نافذ کرنے والے ادارے پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔

محکمہ داخلہ سندھ نے صوبے بھر میں نوےروز کے لیے اسلحہ کی نمائش پر پابندی عائد کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق فیصلےکا اطلاق فوری ہوگا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے جبکہ رجسٹرڈ سکیورٹی کمپنیوں کے گارڈ بھی ہتھیار ساتھ رکھ سکیں گے۔تاہم نقل و حرکت کے دوران ہتھیاروں کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی جبکہ گارڈز گشت کے دوران ہتھیاروں کی نمائش نہیں کریں گے۔

مزیدخبریں