لاہور:وزیر اعلی پنجاب نے مریم کی دستک ایپ کا افتتاح کردیا،مریم کی دستک ایپ کے ذریعے گھر بیٹھے ڈومیسائل ، ای سٹمپنگ، برتھ سرٹیفکیٹ ، ڈیتھ سرٹیفکیٹ ، میرج اور طلاق سرٹیفکیٹ بنائے جا سکیں گے،موٹرسائیکل وہیکل کی منتقلی ، پراپرٹی ٹیکس، ٹوکن ٹیکس اور نئی گاڑی کی رجسٹریشن بھی مریم دستک ایپ کے ذریعے کی جا سکے گی،مریم کی دستک ایپ کے ذریعے شہریوں کو اب سرکاری دفاتر کے چکروں، قطاروں، ایجنٹ مافیا سے نجات مل سکے گی ۔
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے کہاکہ اللہ کا شکر ہے میں نے جو خواب دیکھا تھا وہ پورا ہوگیا۔ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے مریم کی دستک ایپ کی تقریب سے خطاب میں کہاکہ اللہ کاشکر ہے میں نے جو خواب دیکھا تھا وہ پوراہوگیا۔
میاں نواز شریف کی رہنمائی میں عوام کی خدمت کے ایک اور منصوبے کا آغاز کردیا ہے۔ ہم نے عوامی خدمت کے منصوبوں کوگھروں کی دہلیز تک پہنچانا ہے۔ ہم نے رمضان پیکیج کو لوگوں کی دہلیز تک پہنچایا ۔ جب میں نے حلف اٹھایا تو رمضان کی آمد تھی۔ ان کاکہنا تھا کہ ایئر کنڈیشنڈ کنٹینر کے اندر ایک ہاسپیٹل ہے۔
ان کاکہنا تھا کہ روزانہ لوگ بڑی تعداد میں کلینک آن ویلز میں اپنا علاج کرارہے ہیں۔ ہم نے سیف سٹی میں ایک ورچوئل پولیس سٹیشن خواتین کے لیے بنایاہے۔ ورچوئل پولیس سٹیشن میں آپریٹرز بھی خواتین ہی ہیں خواتین کو گھر سے نکل کر تھانے نہیں جانا پڑتا۔
خواتین کے لیے بڑا مشکل کام ہے تھانوں میں جاکر رپورٹ کرانا۔ فیلڈ ہسپتال تقریبا چھ ہزار لوگو ںکا روز علاج کررہے ہیں۔ ہم نے عوامی خدمت کے منصبوبوں کو گھروں کی دہلیز تک پہنچانا ہے۔
دستک ہیلپ لائن ، ویب پورٹل یا دستک ایپ پر دس سروسز دی جارہی ہیں۔ پورے پنجاب کو ایک کلک پر لانے کے لیے یہ بہت بڑاقدم ہے۔میرا خواب ہے کہ حکومت پیپر فری ہو۔
ان کاکہنا تھا کہ کسانوں سے گندم خریداری کا فائدہ مڈل مین اٹھاتے تھے۔گندم کی سرکاری خریداری نہ کرکے کرپشن کا راستہ روک لیا ہے۔ پنجاب اور عوام کا پیسہ ضائع ہونے سے ہم نے بچایا۔