"انڈیا" اتحاد نے الیکشن میں بھارتی آئین کو بچالیا، نتائج سے عوام کا بڑ اپیغام  ملا کہ ہمیں مودی نہیں چاہئے:راہول گاندھی

 

ممبئی :بھارتی جماعت کانگریس کے رہنما راہول گاندھی کاکہنا تھاکہ  ہماری لڑائی بھارت کے آئین کو بچانے کی تھی۔بھارتی جماعت کانگریس کے رہنما راہول گاندھی  نے پریس کانفرنس میں کہاکہ  ہماری لڑائی بھارت کے آئین کو بچانے کی تھی۔
ان کاکہنا تھا کہ "انڈیا" اتحاد نے اس الیکشن میں بھارتی آئین کو بچالیا۔ بی جے پی کے خلاف نہیں بلکہ پوری ریاستی مشینری کے خلاف  الیکشن لڑے۔  انتخابی نتائج سے مودی جی کو عوام کا بڑ اپیغام  ملا ہے کہ ہمیں مودی نہیں چاہئے۔ 

بی جے پی نے پارٹیاں توڑیں، وزرائے اعلی  کو جیلوں میں ڈالا  اورہر ہتھکنڈا استعمال کیا۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ خفیہ ایجنسیاں، بیوروکریسی  اور آدھی عدلیہ بھی ہمارے خلاف تھی۔ ہم اپنے ساتھیوں سے میٹنگ کے بعد  کسی  جماعت سے اتحاد  کے بارے میں فیصلہ کریں گے۔ حکومت نے اپوزیشن کے خلاف کارروائیاں کیں،وزیر اعلی نئی دہلی کو جیل میں ڈالا۔

انہوں نے مزید کہاکہ یہ چنائو ہم نے بھارت کے پورے گورننس کے خلاف لڑا۔ کل ہماری اتحادیوں سے میٹنگ ہوگی، جس میں معاملات طے کیے جائیں گے۔ بی جے پی لوگوں کی عزت نہیں کرتی تمیز سے بات نہیں کرتی۔کونسی سیٹ رکھوں گا اور کونسی چھوڑوں گا ابھی فیصلہ نہیں کیا ہے۔

ان کاکہنا تھا کہ بھارت کو بچانے کا کام غریب لوگوں، مزدوروں ، کسانوں نے کیا ہے۔ یوپی کے لوگوں سے کہتا ہوں آپ نے کمال کرکے دکھایا۔ یوپی نے بھارت  کی سیاست کو سمجھ کر آئین کی حفاظت کی۔      
 

مصنف کے بارے میں