کراچی :رہنما ایم کیو ایم ڈ اکٹر فاروق ستار نے کہاکہ وفاقی حکومت ہمارے تجاویز کو شامل کرلے تو عوام کو ریلیف ملتا ہوا نظر آئے گا۔ رہنما ایم کیو ایم ڈ اکٹر فاروق ستار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وفاقی حکومت ہمارے تجاویز کو شامل کرلے تو عوام کو ریلیف ملتا ہوا نظر آئے گا۔
ان کاکہنا تھا کہ ہم نے اپنے بجٹ میں سب سے پہلے قائد اعظم کا قول نوٹ کیا ہے۔ معیشت کا سب سے گہرا تعلق سیاست سے ہے۔انہوں نےمزیدکہا کہ قائد اعظم نے کہا تھا اپنے وسائل کا صحیح سے استعمال کریں تو ملک ترقی کرے گا۔
انہوں نے کہاکہ جب بھی پرائیویٹائزیشن ہوئی پیسہ کہاں گیا کسی کو علم نہیں ہواہم نے بجٹ میں بتایا ہے کہ پیسے کہاں سے آئینگے اور خرچ کیسے ہوں گے،جو لوگ ایماندارانہ طور پر ٹیکس دے رہے ہیں ان کا شکریہ ادا کریں سمندر پار پاکستانیوں کو ریلیف دیں ان کو الیکشن میں حصہ لینے کا حق دیں ۔فاروق ستار نے کہاکہ پیسہ باہر سے آئیگا تو الیکشن میں لگے گا اور وڈیرہ نظام ختم ہوگا۔