اسلام آباد: عدت میں نکاح کیس میں بشریٰ بی بی نے سزا معطلی کی جلد سماعت کے لیے عدالت سے رجوع کر لیا۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکا کی عدالت میں وکلاء سلمان صفدر، خالد یوسف پیش ہوئے اور بشریٰ بی بی کی عدت میں نکاح کیس میں سزا معطلی کی جلد سماعت کے لیے عدالت میں درخواست جمع کرا ئی۔
وکیل سلمان صفدر نے عدالت میں کہا کہ 11 مارچ سے سزا معطلی کی درخواست زیرالتوا ہیں، 29 مئی کو فیصلہ سناناتھا لیک خاورمانیکا نے جج پر عدم اعتماد کا اظہار کیا۔ بشریٰ بی بی کو حق دفاع بھی نہیں ملا، بے گناہ قیدی ہیں، طبیت ناساز ہے۔ وکیل سلمان صفدر نے استدعا کی کہ اسی ہفتے سزا معطلی کی درخواست پر سماعت مقرر کی جائے۔
بعد ازاں عدالت نے بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست پر 7 جون کو دلائل طلب کرلیے۔
درخواست میں بشریٰ بی بی کا مؤقف ہے کہ سزا کے خلاف اپیلوں کو جلد سماعت کے لیے مقرر کیا جائے، عدالت نے بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست پر 7 جون کو دلائل طلب کرلیے۔
درخواست میں بشریٰ بی بی کا مؤقف ہے کہ سزا کے خلاف اپیلوں کو جلد سماعت کے لیے مقرر کیا جائے، بشریٰ بی بی نے موقف اپنایا کہ سزا کے خلاف اپیلیں اس عدالت میں سماعت کے لیے مقرر ہیں۔
درخواست میں بشریٰ بی بی نے استدعا کی کہ سزا کے خلاف اپیلوں کو جلد سماعت کے لیے مقرر کیا جائے، سزا کے خلاف اپیلیں اسی ہفتہ سماعت کے لیے مقرر کی جائیں۔