" ابھی مجھے محبت ڈھونڈنی ہے"، ثانیہ مرزا دل کی بات زبان پر لے آئیں

03:38 PM, 4 Jun, 2024

نیوویب ڈیسک

ممبئی : بھارتی ٹینس کی کھلاڑی ثانیہ مرزا  دل کی بات زبان پر لے آئیں۔ ان کاکہنا ہے کہ ابھی مجھے محبت ڈھونڈنی ہے۔ 
 یہ بات ٹینس پلیئر نے  کپل شرما کےشو کے پرومو میں کہیں۔

بھارتی میڈیا پر  ثانیہ مرزاکا بھارتی کامیڈین کپل شرما کے شو میں شرکت کا ایک پرومو شیئر کیا جارہا ہے جس دوران کپل  شرما نے انہیں یاد دلایا کہ  آپ سے ایک مرتبہ شاہ رخ خان نے کہا تھا کہ اگر ثانیہ مرزا پر بائیو پک بنی، میں اس فلم میں آپ کی محبت کا کردار نبھانا چاہوں گا۔

اس پر کپل کو واضح کرتے ہوئے  ثانیہ نے کہاکہ  ابھی مجھے محبت ڈھونڈنی ہے۔واضح رہے کہ اپریل 2010 میں  ثانیہ مرزا شعیب ملک کے ہمراہ شادی کے بندھن میں بندھی تھیں ، دونوں کے ہاں شادی کے 8 سال بعد 30 اکتوبر 2018 کو بیٹے اذہان کی پیدائش ہوئی تھی۔شعیب ملک نے 2024 میں اداکارہ ثنا جاوید سے   شادی کر لی تھی۔

مزیدخبریں