سپریم کورٹ  میں گرمیوں کی عدالتی چھٹیوں میں ایک ماہ کی کمی

 سپریم کورٹ  میں گرمیوں کی عدالتی چھٹیوں میں ایک ماہ کی کمی

اسلام آباد: سپریم کورٹ  نے گرمیوں کی عدالتی چھٹیوں میں ایک ماہ کی کمی کردی۔

سپریم کورٹ نے موسم گرما کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق سپریم کورٹ میں گرمیوں کی تعطیلات 15 جون کے بجائے 15 جولائی سے ہوں گی۔

 سپریم کورٹ نے اعلامیے میں کہا ہے کہ معزز ججز سے درخواست کی گئی ہے ایک ماہ کی چھٹیاں لیں۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ زیر التوا مقدمات کے باعث ایک ماہ تعطیلات کم کی گئیں، گرمیوں کی تعطیلات 15جولائی سے 15 ستمبر تک ہوں گی۔

مصنف کے بارے میں