اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے خلاف توشہ خانہ نئی نیب انکوائری میں طلبی کے نیب کال اپ نوٹسز کے خلاف کیس کی کازلسٹ منسوخ کر دی گئی۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف کیس کی کازلسٹ بنچ کی عدم دستیابی کے باعث منسوخ کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کیس کی سماعت کرنا تھی۔
یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی نے نئی نیب انکوائری میں نیب طلبی کے نوٹس چیلنج کر رکھے ہیں۔