ویٹی کن سٹی: وزیر داخلہ اور پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی نے مسیحوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس سے ملاقات کی ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ویٹی کن میں پوپ فرانسس سے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔پوپ فرانسس نےویٹیکن سٹی میں وزیر داخلہ محسن نقویے ملاقات میں پاکستان کے لیے امن اور ہم آہنگی کی اہمیت پر زور دیا۔
انہوں نے جڑانوالہ سانحہ کے بعد گرجا گھروں کی فوری تعمیر نو کو سراہا۔پوپ نے اس بات کی تصدیق کی کہ وہ وزیراعظم شہباز کی دوت پر پاکستان کا دورہ کریں گے۔