شاہ محمود قریشی کے خلاف اسلام آباد میں 17 کیسز ، پنچاب میں 38 مقدمات درج ہیں, رپورٹ

 شاہ محمود قریشی کے خلاف اسلام آباد میں 17 کیسز ، پنچاب میں 38 مقدمات درج ہیں, رپورٹ

اسلام آباد: شاہ محمود قریشی کے خلاف اسلام آباد کے مختلف تھانوں میں 17 کیسز درج ہیں، پنچاب میں شاہ محمود قریشی کیخلاف 38 مقدمات درج ہیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس  نے شاہ محمود قریشی کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہمی کا کیس کی سماعت کی۔ عدالت میں شاہ محمود قریشی کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات  کی رپورٹ جمع کرائی  گئی۔

رپورٹ کے مطابق شاہ محمود قریشی کے خلاف اسلام آباد کے مختلف تھانوں میں 17 کیسز درج ہیں، پنچاب میں شاہ محمود قریشی کیخلاف 38 مقدمات درج ہیں۔بلوچستان ، سندھ اور خیبر پختونخواہ میں کوئی مقدمہ درج نہیں۔ نیب اور ایف آئی اے میں بھی شاہ محمود قریشی کیخلاف کوئی کیس نہیں۔

شاہ محمود قریشی کے  وکیل تیمور ملک  نے عدالت میں بتا یا کہ نومئی کو شاہ محمود قریشی کراچی تھی۔

عدالت نے استفسار کیا کہ اسلام آباد میں 17 مقدمات درج ہیں،  کیا اتنے تھانے موجود ہیں؟  چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ صرف پولیس کے کیسز ہیں، یا کسی اور ادارے میں بھی ہے، دو تین کیسز ہوں سمجھ آتی ہے تھوڑ پھوڑ کر دی ہو گی، مگر 38۔ جس پر  اسسٹنٹ اٹارنی جنرل  نے کہا کہ  میں اس سے متعلق رپورٹ جمع کروا دوں گا۔

عدالت نے اسسٹنٹ اٹارنی جنرل سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی کردی۔

مصنف کے بارے میں