لاہور:پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی جناح ہاؤس کے باہر موجودگی ثابت ہوگئی ۔ اس بارے میں فوٹو گرامیٹک فرانزک رپرٹ منظر عام پر آگئی ہے۔ پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کی فوٹو گرامیٹک رپورٹ سے پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی جناح ہاؤس لاہور کے باہر موجودگی ثابت ہو گئی ہے۔
فوٹو گرامیٹک رپورٹ پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کی جانب سے مرتب کی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق جناح ہاؤس کے باہر ویڈیو کلپس میں نظر آنے والی خاتون یاسمین راشد ہی ہیں۔ فوٹو گرامیٹک رپورٹ سے یاسمین راشد کی جناح ہاؤس کے باہر موجودگی ثابت ہوتی ہے۔لاہور پولیس نے پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کو فوٹوگرامیٹری ٹیسٹ کی درخواست کی تھی۔
فرانزک رپورٹ کے مطابق حملے کے وقت کی تین آڈیوز اور ویڈیوز ڈاکٹر یاسمین راشد کی ہی ہیں۔ویڈیوز اور آڈیو ایس پی کینٹ انویسٹی گیشن کی طرف سے فرانزک سائنس ایجنسی کو بھجوائی گئی تھیں۔