مقدمات درج کرانے والوں کو پیغام ہے ہم فوج کے ساتھ ہیں، ساتھ بیٹھے اور بتائیں ہم کہاں غلط ہیں، ہم اپنی اصلاح کریں گے: پرویز الہٰی 

05:50 PM, 4 Jun, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور : سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ فوج ہمارا ادارہ ہے اور ہم فوج کے ساتھ ہیں جو مرضی کرلیں پنجاب میں آئندہ حکومت پی ٹی آئی کی ہی ہوگی۔ میری ساری ادویات بند کردی ہیں مجھے سونے نہیں دیتے۔ 

اینٹی کرپشن عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے چودھری پرویز الہٰی نے کہا کہ جتنے مرضی کیسز بنالیں کوئی فرق نہیں پڑتا۔ پی ڈی ایم ایک ناکام شعبہ  ہے۔ ہم حق سچ کی آواز اٹھاتے رہیں گے۔ سب کو معلوم ہے مقدمات کے پیچھے کون ہے۔ 

پرویز الہٰی نے کہا کہ ہمارا ان لوگوں سے کوئی لینا دینا نہیں جو فوج کے ساتھ ہیں۔ ہمارے ساتھ بیٹھیں اور ہمیں بتائیں ہم کہاں غلط ہیں۔ ہم اپنی اصلاح کرلیں گے۔ سن لیں ہم فوج کے خلاف نہیں فوج کے ساتھ ہیں۔ مقدمات درج کرانے والوں کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ ہم فوج کے خلاف نہیں۔ 

مزیدخبریں