ممبئی:"اکھنڈبھارت کانقشہ" سے مودی حکومت کے عزائم واضح ہوگئے ہیں۔ بھارت کی پارلیمنٹ کی دیوار پر’اکھنڈ بھارت‘ کے نقشے نے مودی حکومت کےعزائم کو واضح کردیا ہے۔
بی جے پی کے متعدد ارکان پارلیمنٹ نے 'اکھنڈبھارت' کےنام سے آرٹ ورک سوشل میڈیا پر شیئر کیا ۔پارلیمانی امور کے وزیر پرہلاد جوشی نے اپنے ٹویٹ میں کہا'ہمارا عزم واضح ہے ، اور وہ ہے اکھنڈ بھارت'۔
لوک سبھا رکن منوج کوٹک کاکہنا تھا کہ نئی پارلیمنٹ میں 'اکھنڈ بھارت' طاقتور، خودانحصار بھارت کی نمائندگی کرتا ہے۔نیپالی سیاست دانوں نے بھارتی پارلیمنٹ میں 'اکھنڈ بھارت' کے نقشے پر تحفظات کا اظہار کیا ۔ نیپالی سیاست دانوں کا کہنا ہےبھارتی اقدام غیر ضروری اور نقصان دہ سفارتی مسائل کا سبب بن سکتاہے۔
دوسری طرف بھارتی وزارت خارجہ کا کہنا ہےپارلیمنٹ میں بنایا گیا آرٹ ورک اشوک سلطنت کا پھیلاؤ ظاہر کرتا ہے۔خیال رہے بھارتی پارلیمنٹ کی نئی عمارت کا افتتاح نریندر مُودی نے 28 مئی کو کیا تھا۔