پی آئی اے کی ملکیت ہوٹل روز ویلیٹ کے 77 کے علاوہ تمام ملازمین فارغ 

04:15 PM, 4 Jun, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور : وزیر ریلوے اور ایوی ایشن خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ روز ویلٹ ہوٹل بکنے کی کہانیاں ختم ہو گئیں۔نیویارک انتظامیہ کو روزویلٹ ہوٹل کو 3 سال کیلئے لیز پر دیدیا ہے۔

لاہور میں نیوز کانفرنس میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ  معاہدے سے پاکستان کو 220 ملین ڈالر کی آمدنی حاصل ہوگی۔ ۔ لاہور،کراچی،اسلام آباد ایئرپورٹس کی آؤٹ سورسنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ ایئرپورٹس کو آؤٹ سورس کرنے کا مطلب انہیں بیچنا نہیں۔ 

  

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہم سخت پریشان تھےکیونکہ روز ویلٹ ہوٹل کی لینڈ مارکنگ کا خطرہ تھا، معاہدے کے تحت ہوٹل ملازمین کو فارغ کیاجائےگا، 77 باقی رہ جائیں گے، روز ویلٹ ہوٹل کے بکنے کی کہانیاں ختم ہوگئیں، روزویلٹ ہوٹل کی لیز کے معاہدے سے 220 ملین ڈالر کی آمدنی ہوگی، روز ویلٹ ہوٹل کے 1025 کمروں کو لیز پر دیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پہلے سال روز ویلٹ ہوٹل کےکمرے کا کرایہ 202 ڈالر  ہوگا، دوسرے سال 205 اور تیسرے سال ہوٹل کے کمرےکا کرایہ 210 ڈالر ہوگا، ہوٹل سے آمدنی شروع ہوگئی،18دن میں 600 کمرےدے بھی دیے، اگلے تیس دن میں ہوٹل کے تمام کمرے نیویارک سٹی انتظامیہ کو دےدیں گے، نیویارک سٹی انتظامیہ ہوٹل کے کمروں میں امیگرینٹس کو رکھےگی۔

مزیدخبریں