اسلام آباد : پاکستان کی 30 تحصیلوں میں نادرا دفاتر میں ون ونڈو پاسپورٹ کاؤنٹر شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ڈی جی پاسپورٹ کے مطابق نادرا فی پاسپورٹ سرکاری فیس کے علاوہ ایک ہزار روہے وصول کرے گا ۔ معاشی حالات بہتر ہونے پر تحصیلوں میں پاسپورٹ آفس قائم کریں گے ۔
ڈی جی پاسپورٹ کا کہنا ہے کہ 10 جون سے ہر نادرا آفس میں پاسپورٹ جاری کرنے کی خبر میں صداقت نہیں ۔ کاونٹرز ان تحصیلوں میں شروع کیئے جائیں گے جن کی آبادی ذیادہ ہے۔