پاکستانی زائرین کوکربلا جانے کے لیے ایران کا زمینی راستہ اختیار کرنے کی اجازت مل گئی

03:07 PM, 4 Jun, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد : پاکستانی زائرین اربعین کے لیے ایران کا زمینی  راستہ اختیار کر کے رواں سال عراق جا سکتے ہیں۔

 ایرانی وزیر داخلہ احمد واحدی  کا کہنا ہے کہ عراق کی حکومت نے اس سال اربعین کے موسم میں کربلا جانے کے لیے ایران سے گزرنے والے پاکستانی زائرین کو داخلے کی اجازت دینے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔

واضح رہے کہ  گزشتہ سال پاکستانی زائرین جو اربعین کی رسومات کے لیے کربلا جانے کے لیے ایران میں داخل ہوئے تھے، ان کو عراق نے داخلے سے منع کر دیا تھا۔ 

  

پاکستانی زائرین کی ایک بڑی تعداد ہر سال اربعین کی زیارت کے لیے عراق جانے کے لیے ایران کے جنوب مشرقی صوبے سیستان اور بلوچستان میں رمدان گبد بارڈر کراسنگ کو عبور کرتی ہے۔

مزیدخبریں