بجٹ میں اعلیٰ تعلیم کیلئے 45 ارب رکھے جائیں گے، لیپ ٹاپ سکیم کیلئے 12 ارب مختص 

01:49 PM, 4 Jun, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد( شیراز احمد شیرازی )آئندہ مالی سال کے بجٹ میں اعلیٰ تعلیم کے منصوبوں کے لیے 45 ارب روپے مختص کردیے گئے ہیں۔ مزید اضافہ بھی متوقع ہے۔ فنڈز لیپ ٹاپ اسکیم سمیت 152 مختلف منصوبوں پر خرچ کیے جائیں گے۔  بجٹ میں ایچ ای سی کے14 نئے،138 پہلے سے جاری منصوبے بھی شامل ہیں۔ 

آئندہ مالی سال کے بجٹ میں تعلیم کے منصوبوں کیلئے بھی بڑی رقم مختص،  دستاویزات کے مطابق مختص فنڈ میں 12 ارب روپے کی لاگت کی وزیراعظم یوتھ لیپ ٹاپ اسکیم فیز تھری شامل ہے،

 اگلے سال لیپ ٹاپ اسکیم پر 6 کروڑ 80 لاکھ خرچ ہوں گے۔نیشنل سائبر سیکیورٹی اکیڈمی قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے60 کروڑ لاگت آئے گی،

دستاویزات میں میں کہا گیا ہے کہ 7 ارب ارب39 کروڑ روپے لاگت کا پاک چین مشترکہ ریسرچ سینٹرمنصوبے بھی شامل ہیں ملک بھر میں سرکاری جامعات کی اپ گریڈیشن کے متعدد منصوبے بھی دستاویزات کا حصہ ہیں نواز شریف یونیورسٹی ملتان، نارووال یونیورسٹی میں سہولیات فراہم کی جائیں گی

 بلوچستان اور قبائلی علاقوں کے طلباء کو اعلی تعلیم کی فراہمی کا منصوبہ شامل، 3ارب لاگت آئے گی۔ پاک یو ایس میرٹ بیسڈ اسکالرشپ پروگرام بھی بجٹ کا حصہ ہے۔ وزیراعظم نیشنل انوویشن ایوارڈ، کامیاب جوان ٹیلنٹ ہنٹ منصوبہ، وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت گرین یوتھ موومنٹ کا منصوبہ بجٹ کا حصہ ہے سکردو میں یونیورسٹی آف بلتستان قائم کی جائے گی،گوادر کے طلبا و طالبات کو اسکالرشپ ایوارڈ دینے کا پلان ہے،

بجٹ 2023 -24  دستاویزات کے مطابق 3 ہزار افغان طلباء کیلئے علامہ اقبال اسکالرشپ ایوارڈ بھی بجٹ کا حصہ ہے،کامیاب جوان سپورٹس اکیڈمیز قائم کی جائیں گی جبکہ فاٹا یونیورسٹی قائم کرنے کا منصوبہ بھی شامل ہے،

مزیدخبریں