کیلیفورنیا: گوگل اینڈرائیڈ پر مسلسل تبدیلیوں میں مصروف ہے، اور اس نے اس ہفتے موبائل پلیٹ فارم کے لیے کچھ نئی خصوصیات کا اعلان کیا۔
گوگل کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اعلان کیا گیا کہ ہم اینڈرائیڈ میں چند نئی خصوصیات کو شامل کر رہے ہیں۔
New features from @Android are rolling out now, like:
— Google (@Google) June 1, 2023
???? Listen to favorites with new tiles from Spotify for Wear OS
???? Dive into new aquatic-themed stickers from Emoji Kitchen
???? Build better reading skills with Reading practice
Learn more → https://t.co/bZ1OKhRGf0 pic.twitter.com/lRkSVNnzms
ریڈنگ پریکٹس گوگل پلے بکس اور آیڈیو بکس ایپ کے لیے ایک نیا تجربہ ہے جو کہ نئے قارئین کو اپنے اینڈرائیڈ فونز اور ٹیبلیٹس کا استعمال کرتے ہوئے الفاظ اور فہم کی مہارتوں کو بہتر بنانے میں مدد کرتا ہے۔ جس میں ہزاروں ہم آہنگ بچوں کی ای بکس سمیت دیگر بلا معاوضہ آپشنز دستیاب ہیں۔
گوگل کی سمارٹ واچ ویئر او ایس کے لیے گوگل کی جانب سے سپوٹیفائی ایپ کا اضافہ کی گیا ہے جس کی مدد سے سمارٹ واچ صارف اب اپنی کلائی سے میوزک کو سن اور کنٹرول کر سکے گا۔ جبکہ سمارٹ واچ ویئر او ایس کے لیے گوگل نوٹس کے فیچر کا بھی اضافہ کیا گیا ہے تاکہ اب صارف فوری طور پر انی سمارٹ واچ پر اہم نوٹس لکھ سکے اور کسی کام یا نوٹ تک تیزی سے رسائی حاصل کر سکیں۔
گوگل کے جی بورڈ میں ایموجی کچن کی خصوصیت پہلے سے موجود ہے جو آپ کو اپنے پسندیدہ ایموجی کو اسٹیکرز میں ریمکس کرنے دیتی ہے جسے آپ پیغامات کے طور پر بھیج سکتے ہیں۔ اور اب ایموجی کچن میں نئے آبی تھیم والے ایموجی کے مجموعے شامل کیے گئے ہیں جنہیں صارف استعمال کر سکتے ہیں۔
گوگل ون کی ویب سائٹ اور ایپ پر استعمال کرنے کے لیے ڈارک ویب رپورٹ اب امریکہ میں زیادہ تر گوگل اکاؤنٹس کے لیے دستیاب ہے۔ آپ یہ دیکھنے کے لیے اسکین چلا سکتے ہیں کہ آیا آپ کا جی میل ایڈریس ڈارک ویب پر ظاہر ہوا ہے، اورآن لائن اپنے آپ کو محفوظ رکھنے کے لیے اہم اقدامات کے بارے میں رہنمائی حاصل کر سکتے ہیں ۔ امریکہ میں گوگل ون کے اراکین اضافی ذاتی معلومات، جیسے کہ اپنے سوشل سیکیورٹی نمبر کے لیے اسکین کرنے کے اہل ہیں۔ آنے والے مہینوں میں رسائی 20 سے زیادہ ممالک تک بھی پھیل جائے گی۔
جبکہ گوگل نے اینڈرائیڈ پر مبنی فونز اور ٹیبلٹس کے لیے تین نئے ویجیٹس- گوگل ٹی وی، فنانس اور نیوز بھی جاری کیے ہیں۔
لہذا اب صارف مزید مددگار شارٹ کٹس کے ساتھ اپنے فون یا ٹیبلیٹ کی ہوم اسکرین کو حسب ضرورت کسٹمائز کر سکتے ہیں۔ گوگل ٹی وی کے ذریعے صارف فوری طور پر ذاتی نوعیت کی فلم اور ٹی وی شو کی تجاویز تلاش کرسکتے ہیں، گوگل فنانس کے ساتھ منتخب اسٹاکس کو ٹریک جبکہ اور گوگل نیوز کے ذریعے روزانہ کی بنیاد پر اپڈیٹ کی جانے والی سرخیوں سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔