سرگودھا: سرگودھا کے علاقے بھیرہ میں شوہر نے بیوی اور دو سالہ بیٹے کو قتل کر کے لا شوں کو ٹرنک میں چھپا دیا۔
پولیس کے مطابق ملزم اعجاز نے اپنی بیوی اور دو سالہ بیٹےسمیع کو ڈنڈوں کے وار سے قتل کیا۔ ملز م کی نشاند دہی پر پولیس نے دونوں کی لاشیں برامد کر لیں۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم نے اعتراف جرم بھی کر لیا اور ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
دوران تفتیش ملزم نے پولیس کو بتایا کہ اسے اپنی بیوی کے کردارپر شک تھا اس لیے اس کو قتل کر دیا۔