جہانگیر ترین کی نئی جماعت کا نام سامنے آگیا 

11:48 AM, 4 Jun, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور : پی ٹی آئی کے سابق سیکرٹری جنرل اور عمران خان قریبی ساتھی جہانگیر ترین کی نئی جماعت کے حوالے سے 2 نائب سامنے آگئے ہیں۔ 

ذرائع جہانگیر ترین گروپ کے مطابق ’’پاکستان انصاف پارٹی‘‘ اور ’’عوام دوست پارٹی‘‘ کے ناموں پر غور کیا جا رہا ہے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ گروپ کے ارکان سے مشاورت کے بعد کسی ایک نام کا اعلان کیا جائے گا اور اسی نام کو الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ کرایا جائے گا۔ 

واضح رہے کہ سانحہ 9 مئی کے بعد پی ٹی آئی سے بڑی تعداد میں رہنما اور کارکن اپنے راستے جدا کر رہے ہیں ان سب نے جہانگیر ترین سے رابطہ کیا ہے ۔ جہانگیر ترین اپنے پرانے گروپ اور نئے لوگوں کو ساتھ ملا کر نئی پارٹی کا اعلان کرنے جا رہے ہیں۔ 

مزیدخبریں