چودھری پرویزالہٰی کو آج جوڈیشل مجسٹریٹ عدالت میں پیش کیا جائے گا

10:12 AM, 4 Jun, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور: پنجاب اسمبلی جعلی بھرتی کے مقدمے میں گرفتارسابق وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی کو آج  تین روز میں تیسری بار  عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

پاکستان تحریک انصاف کے صدر چودھری پرویز الہٰی کو کزشتہ روز تیسری مرتبہ گرفتار کیا گیا۔ انہیں پنجاب اسمبلی میں جعلی بھرتیوں کے کیس میں گرفتار کیا گیا۔

اینٹی کرپشن پولیس کا کہنا ہے کہ پرویز الہٰی پر الزام ہے کہ انہوں نے بطور سپیکر پنجاب اسمبلی میں گریڈ 17کی 12 میں غیرقانونی بھرتیاں کیں اس لیے انہیں حراست میں لیا گیا ہے۔ 

ان کا مزید کہنا تھا کہ پرویز الہیٰ پر   پنجاب اسمبلی جعلی بھرتی مقدمہ لاہور میں درج ہے۔ اینٹی کرپشن کی ٹیم نے صدر تحریک انصاف کو ڈسٹرکٹ کورٹ میں پیش کرنے کیلئے گوجرانوالہ سے لاہور منتقل کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ پہلے اینٹی کرپشن عدالت لاہور نےجبکہ گزشتہ روز گوجرانوالہ کی عدالت نے چودھری پرویز الہٰی کو دو مقدمات میں بری کردیا تھا اس کے بعد انہیں تیسری مرتبہ گرفتارکیا گیا۔ 

 سابق وزیر اعلی پنجاب پرویز الہی کو آج جوڈیشل مجسٹریٹ ڈیوٹی جج کے روبرو پیش کیا جائے گا۔ چوہدری پرویز الہی کی طرف سے لاہور بار کے صدر رانا انتظارعدالت میں پیش ہوں گے۔ 

اینٹی کرپشن حکام ڈیوٹی جج سے  چودھری پرویزالہٰی کے ریمانڈ کی استدعا کریں گے۔

مزیدخبریں