بنوں: بنوں کے علاقے جانی خیل میں دہشت گردوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ دو دہشت گرد جہنم واصل کر دیئے گئے۔ فائرنگ کے دوران پاک فوج کے دو جوان شہید ہو گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بنوں کے علاقے جانی خیل میں دہشت گردوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں دو دہشتگرد مارے گئے۔ فائرنگ کے دوران پاک فوج کے دو جوان شہید ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق شہداء میں 40 سالہ نائب صوبیدار غلام مرتضی اور 41 سالہ حوالدار محمد انور شامل ہیں۔ نائب صوبیدار شہید غلام مرتضی کا تعلق بہاولپور جبکہ شہید حوالدار محمد انور کا تعلق سیاسلکوٹ سے تھا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے علاقےمیں ممکنہ دہشتگردوں کےخاتمےکےلیے سیکیورٹی فورسزکاسرچ آپریشن جاری ہے۔ مقامی افراد نے آپریشن کی مکمل حمایت کرتے ہوئےدہشتگردی کےخاتمےمیں تعاون کےعزم کا اظہار کیا۔