نئے مالی سال کےبجٹ کاپلان منظر عام پر آگیا 

11:12 PM, 4 Jun, 2022

اسلام آباد:آئندہ مالی سال کے بجٹ میں 2184 ارب روپے کا قومی ترقیاتی پلان تیار کرلیا گیا ، وفاق 800 ارب جبکہ چاروں صوبوں کا سالانہ ترقیاتی پروگرام 1383 ارب روپے کا ہو گا، ترقیاتی پلان میں 346 ارب روپے کی غیر ملکی امداد بھی شامل ہے ۔

ذرائع کے مطابق سالانہ قومی ترقیاتی پلان قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس میں حتمی منظوری کیلئے پیش کیا جائیگا،قومی ترقیاتی پلان میں چاروں صوبوں کا سالانہ پی ایس ڈی پی 1383 ارب 89 کروڑ روپے تجویز کیا گیا ہے ،پنجاب کا پی ایس ڈی پی 585 ارب روپے ،سندھ کا 355 ارب 38 کروڑ 60 لاکھ روپے ،خیبرپختونخواہ کا  299 ارب 96 کروڑ روپے ،اور بلوچستان کا پی ایس ڈی پی 143 ارب 53 کروڑ 50 لاکھ روپے تجویزکیا گیا ہے۔

قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس میں سالانہ ترقیاتی پروگرام میں کمی بیشی منظور کی جا سکتی ہے۔

مزیدخبریں