اسلا م آباد:چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے بالآخر بنی گالہ اسلام آباد واپسی کا فیصلہ کر لیا ،عمران خان نے دس روز بعد واپس آنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان بہت جلد بذریعہ سرکاری ہیلی کاپٹر بنی گالہ پہنچیں گے جہاں انہوں نے اتوار کو پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس بھی طلب کر لیا ہے ۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیر صدارت کور کمیٹی کا اجلاس اتوار کی سہ پہر بنی گالہ میں ہوگا،عمران خان کور کمیٹی کے اجلاس میں مستقبل کے لائحہ عمل کے حوالے سے مشاورت کریں گے۔
لانگ مارچ کب کرنی ہے، قانونی اور سیاسی معاملات بھی زیر بحث آئیں گے، ،مفاہمت یا مزاحمت اور پارٹی عہدیداروں کی لانگ مارچ میں کارکردگی کے معاملات بھی زیر بحث آئیں گے۔