نوکری سے فارغ کر دونگا ،جھوٹ مت بولو،شہباز شریف وزرا پر برس پڑے

05:19 PM, 4 Jun, 2022

اسلام آباد:وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت بجلی کی لوڈ شیڈنگ پر ہنگامی اجلاس ہو ا جس میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ پر انہوں نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ افسروں اور وزرا کو طلب کر لیا ۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں انہیں یہ رپورٹ دی گئی کہ صرف 2 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے جس شہباز شریف غصہ میں آگئے اور کہا کہ اگر 2 گھنٹے سے زائد لوڈشیڈنگ ہوئی تو آپ لوگوں کو نوکری سے فارغ کر دونگا ۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ میرے پاس اطلاعات کے اس وقت تقریبا 10 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہے ،میں کیسے اس بات کو تسلیم کر لوں کہ آپ ٹھیک کہہ رہےہیں ،انہوں نے وزرا سمیت متعلقہ اداروں کو خبردار وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ اگر 2 گھنٹے سے زائد لوڈشیڈنگ ہوئی تو آپ کو فارغ کر دونگا ۔

مزیدخبریں