عید الاضحیٰ کی آمد آمد ،ماہرین نے خبردار کر دیا ،جانور خریدنے سے قبل یہ خبر ضرور پڑھ لیں

05:04 PM, 4 Jun, 2022

لاہور:بکر عید کی آمد آمد ہے اور جانوروں میں ایک نیا خطرناک وائرس آگیا ،اب جانورں میں لمپی سکن وائرس تیزی پکڑنے لگاہے ،لمپی سکن وائرس کے تیزی سے پھیلائو کی وجہ سے متعدد جانور اس بیماری میں مبتلا ہو چکے ہیں ۔

ذرائع محکمہ لائیوسٹاک کا کہنا ہے کہ ضلع گوجرہ میں بھی اس وقت متعدد جانور اس بیماری میں تیزی سے مبتلا ہو رہے ہیں ،حکام کا کہنا ہے مویشیوں میں پھیلنے والی اس خطرناک بیمار ی کو روکنے کیلئے مختلف اضلاع میں جگہ جگہ کیمپس لگائے گئے ہیں تاکہ اس بیماری کو مزید پھیلنے سے روکا جائے ۔

محکمہ لائیو سٹاک نے اس سلسلے میں جگہ جگہ کیمپس لگائے ہیں جہاں صرف پانچ روپے کی پرچی پر جانوروں کو ویکسین لگائی جا رہی ہے ،دوسری طرف مارکیٹ میں اس ویکسین کو لے کر 5  سے 7 ہزار روپے وصول کیے جا رہے ہیں ۔

مزیدخبریں