دیر بالا : سابق وزیر اعظم عمران خان نے اپنی حکومت نہ بچانے اور نیوٹرل ہونے پر ایک بار پھر فوج کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ کہتے ہیں معیشت بہتر نہ ہوئی تو فوج بھی ملک کا دفاع نہیں کرسکے گی۔ فوج کو امریکی سازش پر حکومت کا ساتھ دینا چاہیے تھا نیوٹرل نہیں ہونا چاہیے تھا۔
دیر بالا میں پی ٹی آئی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے شہباز شریف سازش اور فوج کے بوٹ پالش کرکے اقتدار میں آگئے اب ذمہ داری بھی لو۔ شہباز شریف کا کام صرف اور صرف اشتہارات میں نظر آتا ہے۔ شہباز شریف کے چہرے پر عجیب سا خوف ہے۔
انہوں نے کہا کہ شہباز شریف ادھر ادھر بھاگنے کے بجائے کام کرکے دکھاؤ۔ ہماری معیشت جس طرف جا رہی ہے یہ ملک کے لیے خطرہ ہے۔ یہ الیکشن کمیشن کے ساتھ مل کر آئندہ انتخابات میں دھاندلی کی تیاری کر رہے ہیں۔