لوڈ شیڈنگ پر ہنگامی اجلاس، وزیراعظم وزراءاور افسران پر برہم

لوڈ شیڈنگ پر ہنگامی اجلاس، وزیراعظم وزراءاور افسران پر برہم

اسلام آباد: ملک بھر میں جاری بدترین لوڈشیڈنگ پر ہنگامی اجلاس میں وزیر اعظم شہباز شریف نے  وزراء اور افسران پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے  ایف آئی اے میں پیشی کے فوراً بعد وزارت توانائی کے وزراء اور اعلیٰ حکام کو لاہور طلب کیا ۔ اجلاس میں  شاہد خاقان عباسی، مفتاح اسماعیل، مصدق ملک اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما  شریک ہوئے ۔اس دوران  ملک میں لوڈشیڈنگ کی صورتحال پر غور کیا  گیا اور اس کی وجوہات اور حل کیلئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا ۔

اجلاس کے دوران  وزیراعظم شہباز شریف  کو بتایا گیا کہ صرف 2 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔جس پر وزیراعظم نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 10 گھنٹے سے زیادہ لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے۔انکا کہنا تھا کہ میں آپ کے جھوٹ کو ماننے کو تیار نہیں ہوں ، عوام کو مشکل سے نکالیں، وضاحتیں مت دیں۔انہوں نے ہدایت کی  کہ کچھ بھی کریں، 2 گھنٹے سے زیادہ لوڈشیڈنگ برداشت نہیں، اگر ہوئی  تو آپ لوگوں کو نوکری سے نکال دوں گا۔

مصنف کے بارے میں