اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے وزیر اعظم شہباز شریف کے بیرون ممالک دوروں پر عوامی پیسوں سے اشتہارات کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائرکر دی۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما علی نواز اعوان نے غیر ملکی دوروں پر پبلک فنڈز کے استعمال کو عدالت میں چیلنج کیا ، درخواست میں استدعاکی گئی کہ وزیر اعظم کا دورہ ترکی پر پبلک فنڈز کا استعمال کرکے میڈیا میں اشتہارات لگائے گئے دورہ ترکی سے متعلق میڈیا پر اربوں روپے کے اشتہارات بارے عوام نے شدید ردعمل کا اظہار کیا غیر ملکی دوروں پر بذریعہ اشتہارات تشہیر کا دنیا میں مثال نہیں ملتی وزیر اعظم کا غیر ملکی دوروں پر اشتہارات کی تشہیر پر عوامی پیسہ خرچ کرنا غلط ہے عوامی پیسوں سے وزیر اعظم یا کسی بھی سرکاری افسر کا تصاویر لگانے والے اشتہارات کا پیسہ ان سے وصول کیا جائے ،درخواست میں وزیر اعظم شہباز شریف ، سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری اطلاعات، پی آئی او کو فریق بنایاگیا ہے ۔