واشنگٹن: امریکی وزارت خارجہ کی رپورٹ میں بھارت کو مسلمانوں اور عیسائیوں سمیت اقلیتوں کیلئے زندگی بسر کرنے کیلئے بدترین ملک قرار دیدیا گیا۔
امریکی وزارت خارجہ نے مذہبی آزادیوں کی صورتحال پر مبنی 2021 کی سالانہ رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق بھارت بدستور بدترین ملک کے طور پر برقرار ہے۔
رپورٹ کے مطابق بھارتی انتہا پسند ہندوؤں کی جانب سے دوسرے مذاہب کے لوگوں پر تشدد میں اضافہ ہوا، اقلیتوں کی املاک اور عبادت گاہیں جلانے کے ساتھ ساتھ مسمار کی جا رہی ہیں۔
امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کا کہنا ہے کہ بھارت میں ہندو شدت پسندی ناقابل برداشت حد تک بڑھ چکی ہے۔