لاہور کے چلڈرن اسپتال میں آگ لگ گئی

08:38 AM, 4 Jun, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور: چلڈرن اسپتال لاہور کی تیسری منزل  پر فارمیسی میں آگ لگ گئی۔

ریسکیو حکام  کے مطابق آگ  لگنے سے لاکھوں روپے کی ادویات جل کر خاکستر ہو گئیں، اسپتال کا تیسرا فلور مکمل طور پر میڈیسن کیلئے استعمال کیا جا رہا تھا ۔فائربریگیڈ  کے عملے نے آگ پر قابو پالیا،کولنگ کا عمل جاری ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے  سیکرٹری  صحت سے رپورٹ طلب کر لی اور واقعے کی انکوائری کا حکم دیدیا، وزیر اعلیٰ کا کہنا ہے کہ غفلت برتنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

مزیدخبریں