اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر ولید اقبال کے سینیٹ سیشن کے دوران انوکھے احتجاج کی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق سینیٹر ولید اقبال کی گزشتہ روز سے ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ سینیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاج کے دوران مرغے کی آوازیں نکالتے ہوئے پکڑے گئے۔
بانگ درا۔ پی ٹی آئ ایڈیشن pic.twitter.com/bTFRqeZXiI
— Syed Talat Hussain (@TalatHussain12) June 3, 2022
فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ولید اقبال مرغے کی آوازیں نکال رہے ہیں جب کہ دیگر کے ساتھ کھڑے ہو کر پارلیمنٹ کے ایوان بالا میں حکومت مخالف نعرے لگا رہے ہیں۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی سینیٹر ولید اقبال مفکر پاکستان اور شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے پوتے ہیں۔