ریاض،سعودی عرب نے دارالحکومت ریاض میں محافل موسیقی کی بحالی کا اعلان کردیا۔ کورونا وائرس کی وجہ سے محافلِ موسیقی پر پابندی لگی ہوئی تھی جسے اب بحال کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
سعودی حکام کے مطابق محافلِ موسیقی میں صرف 40 فی صد حاضری کی اجازت ہوگی۔حکام کا کہنا ہے کہ محافل موسیقی میں شرکت کرنے یا حصہ لینے والے فن کاروں کے لیے ضروری ہے کہ انہوں نے کورونا ویکسین لگوائی ہو جب کہ تقریب میں ایس او پیز کا خیال رکھنا ضروری ہے۔
دوسری جانب محکمہ صحت کے مطابق پچھلے 24 گھنٹوں میں ریاض میں کورونا کے ایک ہزار 201 نئے کیس سامنے آئے ہیں جب کہ 16 کورونا مریض جان سےگئے۔