چین کا مقابلہ کرنے کے لئے امریکی سینیٹ میں ایکٹ پیش کردیا گیا

10:49 PM, 4 Jun, 2021

واشنگٹن ،چین کی بڑھتی ہوئی اقتصادی قوت اور عالمی اثر و رسوخ کا مقابلہ کرنے کے لیے بائیڈن انتظامیہ نے امریکی سینیٹ میں ایکٹ پیش کردیا۔

 غیر ملکی میڈیا کے مطابق کئی ماہ کی بحث اور  رکاوٹوں کے بعد بالآخر  یہ بل سینیٹ میں پیش کردیا گیا ہے۔بل میں  اگلے چار سال تک ہر سال تین سو ملین ڈالر کا فنڈ مختص کرنے کی تجویز  دی گئی ہے۔

بل کا مقصد معیشت، ٹیکنالوجی اور عسکری  وسیکیورٹی سمیت متعدد شعبوں میں چین کا مقابلہ کرنا ہے، بل میں چین کو امریکا کا اسٹریٹجک حریف قرار دیا گیا ہے۔

 ایکٹ میں کہا گیا ہے کہ ایشیا بحرالکاہل میں طاقت کا توازن امریکا کے حق میں رہنا چاہیے،امریکا اور اُس کے اتحادی ممالک بحرالکاہل میں نیوی گیشن اور تجارتی آزادی کے لیے بلا روک ٹوک رسائی برقرار رکھیں گے۔

رپورٹ کے مطابق امریکی سینیٹ میں آئندہ ہفتے سے اس بل پر ووٹنگ کی جائے گی۔

مزیدخبریں