مسلم لیگ (ن) کو ایک جماعت سمجھتے ہیں، پیپلز پارٹی نے خود اپنی عزت نفس کا سودا کیا: مولانا فضل الرحمان

مسلم لیگ (ن) کو ایک جماعت سمجھتے ہیں، پیپلز پارٹی نے خود اپنی عزت نفس کا سودا کیا: مولانا فضل الرحمان
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

بھکر: پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ مجھے کسی سیاسی جماعت میں جھانکنے کی ضرورت نہیں ہے، پوری مسلم لیگ (ن) کو ایک جماعت سمجھتے ہیں، پیپلز پارٹی نے خود اپنی عزت نفس کا سودا کیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق بھکر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پی ڈی ایم کے ذریعے عوام کو نااہل حکومت سے نجات دلائیں گے، پاکستان معاشی طور پر تباہ ہو چکا ہے، کورونا وائرس کی وجہ سے ملنے والے پیسے پر حکومت اترا رہی ہے، ملک دشمن پالیسی مشرف نے بنائی تھی، پینٹاگون بھی کہتا ہے پاکستان نے ہماری بات مان لی ہے۔
اپوزیشن اتحاد اور پیپلز پارٹی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کو شکاز نہیں بھیجا تھا بلکہ وضاحت طلب کی تھی، ہم نے خط بھی لیک نہیں، پیپلز پارٹی نے خود اپنی عزت نفس کا سودا کیا، پی ڈی ایم کا 4 جولائی کو سوات، 29جولائی کو کراچی میں اجتماع ہوگا، 
ملک میں صحافت کے معاملے پر گفتگو کرتے ہوئے سربراہ پی ڈی ایم نے کہا کہ ہم آزاد صحافت کے قائل ہیں، صحافیوں پر حملے سے ملک کو کوئی فائدہ نہیں ہو گا، اس حکومت کے خلاف جدوجہد جاری رہے گی۔