اعظم خان دورہ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کیلئے قومی ٹی 20 سکواڈ میں شامل ہونے پر حیران 

08:43 PM, 4 Jun, 2021

لاہور: دورہ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کیلئے قومی ٹی 20 سکواڈ میں پہلی مرتبہ شامل ہونے والے نوجوان جارح مزاج بلے باز اعظم خان بھی اپنی سلیکشن پر حیران ہیں جن کا کہنا ہے کہ میں اس وقت غیر حقیقی سا محسوس کر رہا ہوں۔ 
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف سلیکٹر کی جانب سے قومی سکواڈ کے اعلان کے بعد انہوں نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر والد معین خان کے ہمراہ تصاویر جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت میں بہت غیر حقیقی سا محسوس کررہا ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ میں اس وقت کچھ بھی کہنے سے قاصر ہوں کیونکہ کسی بھی کھلاڑی کا بین الاقوامی سطح پر ملک کی نمائندگی کرنا نصب العین ہوتا ہے، انہوں نے اپنے سپورٹرز اور چاہنے والوں کی حمایت اور حوصلہ افزائی کا شکریہ بھی ادا کیا۔ 


واضح رہے کہ پی سی بی نے دورہ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کیلئے قومی ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی 20 سکواڈ کا اعلان کیا ہے اور تینوں فارمیٹ میں قومی ٹیم کی قیادت بابراعظم کے سپرد کی گئی ہے جبکہ ٹی 20 سکواڈ میں سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم معین خان کے بیٹے اعظم خان کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ 
پی سی بی کے مطابق ون ڈے سکواڈ کی قیادت بابراعظم کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں نائب کپتان شاداب خان، عبداللہ شفیق، فہیم اشرف، فخر زمان، حیدر علی، حارث رؤف، حارث سہیل، حسن علی، امام الحق، محمد حسنین، محمد نواز، محمد رضوان، سلمان علی آغا، سرفراز احمد، سعود شکیل، شاہین شاہ آفریدی اور عثمان قادر شامل ہیں۔
ٹی 20 سکواڈ میں کپتان بابراعظم، نائب کپتان شاداب خان، ارشد اقبال، اعظم خان، فہیم اشرف، فخر زمان، حیدر علی، حارث رؤف، حسن علی، عماد وسیم، محمد حفیظ، محمد حسنین، محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر، سرفراز احمد، شاہین شاہ آفریدی، شرجیل خان اور عثمان قادر شامل ہیں۔
ٹیسٹ سکواڈ میں کپتان بابر اعظم، نائب کپتان محمد رضوان، عبداللہ شفیق، عابد علی، اظہر علی، فہیم اشرف، فواد عالم، حارث رؤف، حسن علی، عمران بٹ، محمد عباس، محمد نواز، نسیم شاہ، نعمان علی، ساجد خان، سرفراز احمد، سعود شکیل، شاہین شاہ آفریدی، شاہنواز دھانی، یاسر شاہ (فٹنس سے مشروط) اور زاہد محمود شامل ہیں۔

مزیدخبریں