ڈرامہ سیریل " زندگی گلزار ہے " بھارتی ٹیلی ویثرن پر نشر کیا جائے گا

06:31 PM, 4 Jun, 2021

ممبئی ، پاکستانی اداکار فواد خان اور اداکارہ صنم سعید کی مقبول ڈرامہ سیریل 'زندگی گلزار ہے'  کو بھارتی ٹیلی ویژن پر نشر کیا جائےگا۔

بھارتی ٹی وی چینل زی ٹی وی کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری اعلامیے کے مطابق 'زندگی گلزار ہے' 5 جون سے نشرکیا جائےگا، زی ٹی وی کے مطابق ناظرین کی پرزور فرمائش پر یہ ڈرامہ سیریل نشرکرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 خیال رہے کہ 'زندگی گلزار ہے' 2012 میں پاکستانی نجی ٹی وی چینل پر نشر ہوا تھا جس میں فواد خان اور صنم سعید نے مرکزی کردار ادا کیے تھے اور یہ ڈرامہ سیریل بے حد  کامیاب رہی تھی۔

اداکارہ صنم سعید نے  ڈرامے میں کشف کا مرکزی کردار نبھایا تھا جب کہ ان کے ساتھ اداکار فواد خان  زارون کے مرکزی کردار میں سامنے آئے تھے، ناظرین نے دونوں کی جوڑی کو خوب سراہا تھا ۔

مزیدخبریں