ڈاکٹر فاروق ستار کو سی ٹی ڈی نے طلب کر لیا

05:39 PM, 4 Jun, 2021

کراچی: ایم کیو ایم تنظیمی بحالی کمیٹی کے سربراہ اور سابق میئر کراچی ڈاکٹر فاروق ستارکو سی ٹی ڈی نے طلب کر لیا ہے۔

اس ضمن میں ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر فاروق ستار کو ایم کیوایم کےعسکری ونگ سے روابط کے سلسلے میں طلب کیا گیا ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سی ٹی ڈی کی کارروائیوں میں ایم کیوایم عسکری ونگ کے کارندوں کے بھارتی ایجنسی سے روابط کے ثبوت ملے ہیں۔

ڈی آئی جی سی ٹی ڈی عمر شاہد کا کہنا ہے کہ سی ٹی ڈی نے ڈاکٹر فاروق ستار کی طلبی کا نوٹس ان کے گھر پر بھیج دیا ہے۔ سابق صوبائی وزیر اور ایم کیو ایم تنظیمی بحالی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار کا اس حوالےسے کہنا ہےکہ تاحال انہیں کوئی نوٹس نہیں ملا ہے۔

ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ میری رہائش پی آئی بی کالونی میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہوٹل میں عارضی رہائش اختیارنہیں کی ہے۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ انہیں طلب کرنے کے لیے بھی کوئی فون کال نہیں کی گئی ہے۔

مزیدخبریں