آن لائن امتحانات کے خلاف طلبہ کا احتجاج پھر شروع

01:24 PM, 4 Jun, 2021

اسلام آباد: آن لائن امتحانات کے خلاف طلبہ کا احتجاج ایک مرتبہ پھر شروع ہوگیا ہے ۔ طلبہ کا کہنا ہے کہ پڑھائی آن لائن ہوئی ہے تو امتحانات بھی آن لائن لیے جائیں۔

اسلام آباد میں فاطمہ جناح وومن یونیورسٹی کی طالبات نے احتجاج  کیا۔یونیورسٹی کی طالبات نے احتجاج امتحانات آن لائن نہ لینے پر کیا ۔ طالبات نے ہاتھ میں مطالبات سے متعلق بینرز تھام رکھے تھے۔

طالبات کا کہنا ہے کہ فزیکل پیپر دینا بہت مشکل ہے، انتظامیہ ٹس سے مس نہیں ہورہی ۔جب تک بات نہیں مانی جاتی احتجاج پر مجبور ہونگے ۔طالبات کی آن لائن کلاسسز کی طرح آن لائن امتحان لینے کامطالبہ  کیا۔

مزیدخبریں