دورہ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کیلئے ٹیم کا اعلان،معین خان کے بیٹے کو بھی شامل کرلیا گیا

11:14 AM, 4 Jun, 2021

لاہور: دورہ انگلینڈ اورویسٹ انڈیزکےلیے پاکستانی کرکٹ ٹیم کااعلان کردیا گیا ہے۔حارث سہیل ،عمادوسیم کی  ون ڈے اورٹی ٹوینٹی ٹیم  میں واپسی ہوئی ہے جبکہ فاسٹ بولرمحمدعباس اورنسیم شاہ کودوبارہ ٹیسٹ ٹیم میں جگہ مل گئی ۔

قومی ٹیم کا اعلان چیف سلیکٹر محمد وسیم نے کیا ۔سابق کپتان معین خان کے بیٹے اعظم خان کو بھی ٹی ٹوینٹی ٹیم میں شامل کرلیا گیا ہے۔ون ڈے ٹیم میں آغاسلمان کو  موقع دیا گیا ہے۔لیگ اسپنر یاسرشاہ کی ٹیسٹ ٹیم میں شمولیت فٹنس سے مشروط ہے۔

پاکستان ٹیم انگلینڈ میں تین ون ڈے،تین ٹوینٹی کھیلے گی جبکہ ویسٹ انڈیز کے خلاف قومی ٹیم پانچ ٹی ٹوینٹی ،دوٹیسٹ میچ کھیلےگی۔

ون ڈے ٹیم

بابر اعظم کپتان، شاداب خان نائب کپتان، عبداللہ شفیق، فہیم اشرف، فخر زمان، حیدر علی، حارث رؤف، حارث سہیل، حسن علی، امام الحق، محمد حسنین، محمد نواز، محمد رضوان، سلمان علی آغا، سرفراز احمد، سعود شکیل، شاہین شاہ آفریدی اور عثمان قادر۔


ٹی ٹوئنٹی ٹیم:

بابر اعظم کپتان، شاداب خان نائب کپتان، ارشد اقبال، اعظم خان، فہیم اشرف، فخر زمان، حیدر علی، حارث رؤف، حسن علی، عماد وسیم ، حمد حفیظ، محمد حسنین ، محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر، سرفراز احمد، ،شاہین شاہ آفریدی، شرجیل خان اور عثمان قادر۔

ٹیسٹ ٹیم:

بابر اعظم کپتان، محمد رضوان نائب کپتان، عبداللہ شفیق، عابد علی، اظہر علی، فہیم اشرف، فواد عالم، حارث رؤف، حسن علی، عمران بٹ، محمد عباس، محمد نواز، نسیم شاہ، نعمان علی ، ساجد خان، سرفراز احمد، سعود شکیل، شاہین شاہ آفریدی، شاہنواز داہانی، یاسر شاہ اور زاہد محمد۔ 

مزیدخبریں